ڈی ایس پی ، ایس ایس ہولور اور دو پولیس کانسٹیبل زخمی
گلبرگہ یکم / اگست : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موضع نندور کا ساکن مشہور غنڈہ 19 سالہ ملیکارجن عرف ملزم کریچرتے کافی عرصہ سے مخلتف جرائم کے معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ کریچرتے ولد شیوا نند وشوا شرما آج فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس انکاونٹر کے دوران فائیرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔ شہر گلبرگہ کے نواحی علاقہ کیسرٹگی کی آشریہ کالونی کے ایک مکان میں کریچرتے اور اس کے ایک مددگار کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس انھیں گرفتار کرنے کیلئے وہاں پہنچی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس ہولور اور دیگر پولیس عملہ نے جب ان دونوں کوگرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان غنڈون نے ان پر فائیرنگ کردی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بلیٹ پروف جیاکیٹ پہنی ہوئی تھی جس کے سبب ان کے سینہ پر چلائی گئی گولی کا اثر نہیںہوکا ۔ جواب میں پولیس انکاونٹر میں ملیکارجن کریچرتے گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرامین پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس ہلور اس غنڈہ کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہوگئے ہیں ، انھیں شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا ہے۔ غنڈہ کے ساتھ اس مقابلہ میں گلبرگہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے مزید دو کانسٹیبلس شری شیل اور فرحت آباد پولیس اسٹیشن کے ہی کانسٹیبل پر کریچرتے کے ساتھیوں نے حملہ کرکے مارپیٹ کرنے کی کوشش کی تھی ، ان دونوں زخمی ہوجانے والے کانسٹیبلس کو بھی ہسپتال میں شریک کروادیا گیا ۔تعلقہ گلبرگہ کے موضع نندور سے تعلق رکھنے والا ملیکارجن عرف کریچرتے مارکیٹ کے غنڈیش کے ساتھ کئی ایک قتل و جرائم میں ملوث تھا ۔ آج صبح ہونے والے اس پولیس انکاونٹر کے بعد اعلی پولیس عہدہ داران ، انسپکٹر جنرل آف پولیس آلوک کمار اور ضلعی سپرنٹندنٹ آف پولیس این ششی کمار نے زخمی ڈپٹی سپرینٹنینٹ آف پولیس ایس ہلور اور زخمی کانسٹیبلوں کی ہسپتال پہنچ کر عیادت کی ۔ ضلع انچارج وزیر گلبرگہ و وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے بھی ہسپتال پہنچ کر مذکورہ بالا انکاونٹر میں زخمی ہونے والے پولیس عہدہ داران کی عیادت کی ۔