گلبرگہ میں بارش نہ ہونے سے فصلیں تباہ

گلبرگہ۔/5اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلبرگی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران بارش نہ ہونے اور آئندہ چند دنوںتک بارش نہ ہونیکی پیش قیاسیوں کے سبب خریف کی فصلوں سے کسانوںکی توقعات اٹھ گئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ضلع گلبرگہ میں 15 اگست کے بعد ہی بہتر بارش ہوسکتی ہے ۔ ضلع میںبارش نہ ہونے کے سبب لال چنا و تور دال کی کاشت کی تخم ریزی نہیںہوسکی ہے ۔ اس کے علاوہ سارے ضلع گلبرگہ میں بارش کے نہ ہونے کے سبب ساری کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں ۔ عہدیداران زراعت کا کہنا ہے کہ اب خریف کی فصل کو وقت گزرچکاہے ۔ اگر اگست کے دوسرے ہفتہ میں کچھ بارش ہوتی ہے تو اس صورت میں لال چنے کی تخم ریزی ممکن ہوسکتی ہے لیکن اس کے باوجود کوئی صحیح فصل حاصل ہونے کی توقع نہیںکی جاسکتی۔ عہدہداران کاکہنا ہے کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام چھ اضلاع 3اگست تک بھی بارش نہ ہونے سے متاثر رہے ہیں ۔ صورت حال نہایت نازک ہے ۔ تمام اضلاع حیدر آبادکرناٹک کو خشک سالی کا سامناہے ۔