گلبرگہ میں ایک سالہ دینیات کورس برائے خواتین

گلبرگہ ۔ 21 ۔ اگسٹ ( ذریعہ امیل ) مدرسۃ البنات گلشن فاطمہ اہلسنت و جماعت کی جانب سے ملت کی خواتین کیلئے ایک سالہ دینیات کورس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس ایک سالہ دینیات کورس میں بنیادی تعلیم یعنی تفسیر قرآن ، حدیث ، عقائد و عبادات کے مسائل پر کلاسس لی جائیں گی ۔ کلاسس ہفتہ میں صرف 2 دن ہفتہ اور اتوار کو 3 بجے سے 5 بجے تک رہیں گے ۔ کلاسس کا باقاعدہ آغاز 23 اگسٹ سے ہونے جارہا ہے ۔ داخلہ کی آخری تاریخ 22 اگسٹ مقرر کی گئی ہے لہذا داخلہ لینے کی خواہشمند خواتین اس ایک سالہ دینیات میں حصہ لینے کیلئے موبائیل نمبر 9343224083 پر ربط پیدا کر کے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔