وزیر حمل و نقل رام لنگ ریڈی کی پریس کانفرنس
گلبرگہ 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ):نارتھ ایسٹ کرناٹک اسٹیٹ روڈ کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں میں کارپوریشن کو طاقتور بنانے کے لیے 329منی بسوں کی خریدی کے ایک منصوبے کو منظوری مل چکی ہے جس میں سے 100بسیں گلبرگہ شہر میں استعمال کی جائیں گی یہ اس بات کا انکشاف وزیر نقل و حمل مسٹر رام لنگ ریڈی نے بتائی ہے۔ گلبرگہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شہری بس اسٹینڈس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور شہری بسوں کی حمل و نقل کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ریاست میں خستہ سڑکوں کی بنا پر کئی دیہاتوں میں بسوں کی سہولت بہم پہنچانے میں کارپوریشن کو کامیابی نہیں ملی ۔تاہم سڑکوں کو جو ان علاقوں میں ہیں درست کرنے کے بعد حمل و نقل کے انتظامات کو ممکن بنایا جائے گا۔این ای کے آر ٹی سی کے لیے 3093کنڈکٹروں اور ڈرائیورس کے تقررات کرنے کے لیے کیا جانے وال عمل شروع کر دیا جاچکا ہے جلد ہی اس سلسلے میں کال فار کیے جائیں گے ۔دفعہ 371jکے تحت اس علاقے کے 80%افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ میکانک،جونئیر میکانک،اسٹور کیپر اور اس کے نائب کے دیگر 954عہدوں کے تقررات کے لیے جنوری کی 24اور25جنوری کو سی ای ٹی امتحانات منعقد کییجا ئیں گے۔گلبرگہ ضلع کے تعلقہ سیڑم میں علاقائی ٹرانسپورٹ آفس کے قیام کے لیے ایک تجویز حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔اس کے بعد آر ٹی او گلبرگہ کے کام کاج کے بوجھ میں قدرے کمی واقع ہو گی۔گلبرگہ شہر میں 4.5ایکر اراضی پر 4.15کروڑ روپیے کے خرچ سے نئے الیکٹرانک ڈرائیونگ سیل کی تعمیر کا کام آئندہ دو یا تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائز فنڈ سے ایک ایکر کے علاقے میں کمینوٹی بھون کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ٹرانسپورٹ ایمپلائز کو 50%داموں کی رعایت پر اس بھون کو مختلف مواقعوں پر مہیا کیا جائے گا نیز عام افراد اپنی تقریبات کے لیے اس بھون سے استفادہ مناسب قیمتوں پر کرسکتے ہیں۔یادگیر شہر میں جدید بس اسٹینڈ کا افتتاح عنقریب عمل میں لایا جائے گا۔