گلاب کا پھول کس طرح پینٹ کیا جاتا

لڑکیاں بآسانی گلاب کا پھول بناسکتی ہیں ۔ سب سے پہلے چپٹے برش کو پانی میں بھگوئیں پھر اس کو تولئے سے رگڑیں اسے کسی بھی کارڈ شیٹ یا موٹے صفحے پر پھیرتے ہوئے گلاب کا پھول بنالیں ۔ پھر اسی چپٹے برش کے سروں کو بلینڈنگ جیل ( یہ مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتا ہے )  میں ڈالیں اور برش کو بنائے گئے پانی والے گلاب کے پھول کے اوپر پھیریں۔ اب برش کو صاف کر کے گہرا گلابی رنگ کے پینٹ میں ڈالیں اور اس کی مدد سے پھول کا درمیانی حصہ بنائیں ۔ اب برش کے کناروں پر سفید رنگ لگائیں اور اسے گلابی رنگ کے اوپر والے حصے میں پھیریں پھر برش کی مدد سے گلابی اور اوپری حصہ سفید ہو پھر درمیانی جگہ چھوڑتے ہوئے انگریزی حرف ’’ یو ‘‘ کے انداز میں وہی گہراگلابی رنگ لگائیں جو جگہ درمیان میں چھوڑی تھی اس میں برش صاف کر نے کے بعد سفید رنگ بھریں اب برش کو کسی سے صاف کریں اور درمیانی حصے کو بلینڈ کریں جس طرح پہلے بھی کیا تھا ۔ برش کے آدھے سرے پر سفید اور آدھے پر گلابی رنگ لگائیں اور پھر اس کی مدد سے گلاب کے پھول کی پتیاں بنائیں ، پتیاں اس طرح بنیں گی کہ اوپر کی جانب سفید رنگ آئے پتیاں مڑتی ہوئی محسوس ہونی چاہئیں ۔آخر میں سفید اور گلابی کے درمیانی حصے پر برش اس طرح پھیریں کہ دونوں رنگ اچھی طرح بلینڈ ہوجائیں ۔ خوبصورت سا گلاب کا پھول آپ نے پینٹ کیا۔