گلاب جامن

اجزاء : خشک دودھ ۔ ایک پیالی، سوجی ۔ آدھی پیالی، میدہ ۔ آدھی پیالی، پھیکا کھویا ۔ آدھی پیالی،بیکنگ پاؤڈر ۔ چوتھائی چائے کا چمچہ، تیل ۔ دو کھانے کے چمچے
ان سب چیزوں کو اچھی طرح ملاکر آٹے کی طرح گوندھ لیں پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں، پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔
شیرا بنانے کے لئے:چینی دو پیالی، پانی ۔ ایک پیالی، چھوٹی الائچی ۔ آٹھ عدد، دانے نکال کر باریک پیس لیں۔
ترکیب :چینی میں پانی ملاکر ہلکی آنچ میں شیرا بنالیں۔ جب شیرا بننے لگے تو الائچی ڈال کر اتارلیں۔ ایک کڑھائی میں گھی گرم کریں، گھی تقریباً دو پیالی ہونا چاہئے تاکہ گلاب جامن اچھی طرح تلے جاسکیں۔ جب گھی تیز گرم ہوجائے تو ہلکی آنچ کرکے پیڑے تلنا شروع کردیں۔ جب براؤن ہوجائیں تو نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔