گستاخانہ کارٹون مقابلہ کا معاملہ: آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ نے اقوام متحدہ او رہالینڈ حکومت کو مکتوب روانہ کیا 

نئی دہلی : پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ۔ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی و صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیر مین سید محمد اشرف کچھوچھہ نے بتایا کہ ہالینڈ کے ایک رکن اسمبلی نے پیغمبر اسلام کا کارٹون بنانے کا مقابلہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کی پارٹی کے دفتر میں منعقد کرنے کاقابل مذموم فیصلہ کیا ہے ۔ جناب سید محمد اشرف نے کہا کہ کسی بھی قوم کی توہین دہشت گردی کہلاتی ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ نے اقوام متحدہ او رہالینڈ سرکار کو خط لکھ کراپنا احتجاج درج کروایا ہے ۔ او رمطالبہ کیا کہ ایسی حرکت کر نے والے کسی بھی شخص یا ادارہ کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے جس سے مستقبل میں ایسا کرنے کی کوشش بھی نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند سے بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر اپنا احتجاج ہالینڈ حکومت سے جتائیں کیو نکہ اس سے ہندوستان میں رہنے والے کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں کوئی ادنیٰ سی بھی گستاخی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ۔