دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں ٹی بی کے غلبہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال صرف 496 افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی خبر ہے۔ سپریم کونسل برائے صحت کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ 216 مریضوں کو پھیھپڑوں کی ٹی بی ہونے کی تشخیص کی گئی جن میں سے صرف 9 قطری تھے۔ ڈاکٹر عبدالطیف الخال ڈائرکٹر قومی پروگرام برائے انسداد ٹی بی نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جو سپریم کونسل برائے صحت کے زیر اہتمام حمد میڈیکل کارپوریشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس میں 120 ڈاکٹرس نے جن کا تعلق صحت کے مختلف اداروں سے تھا خطاب کیا۔ سمینار عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر جو کل ہے منعقد کیا گیا تھا۔ کئی لکچرس اور اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس بیماری کے بارے میں شعور بیدار کیا جاسکے۔ انسدادی طریقوں کے ورقیے عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔
قومی پروگرام برائے انسداد ٹی بی قطر میں انتہائی کامیاب قومی پروگراموں میں سے ایک ہے جو بہتر طبی اور نرسنگ خدمات، مفت ادویات اور لیباریٹری میں معائنے کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے عالم گیر سطح پر پیغام جاری کیا ہے کہ اس بیماری کا پتہ چلایا جائے اور علاج کیا جائے تاکہ ٹی بی کے تمام مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے۔ تنظیم نے وضاحت کی کہ 90 لاکھ افراد دنیا بھر میں ہر سال ٹی بی سی متاثر ہوتے ہیں جن میں سے ایک تہائی یعنی 30 لاکھ اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ انہیں ٹی بی ہے۔ عالمی یوم ٹی بی ایک عالم گیر پروگرام ہے جس کا مقصد ٹی بی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے اور اس کے انسداد اور علاج کی کوشش کرنا ہے۔