گری راج گورنمنٹ کالج کے امتحانات

نظام آباد:8؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پروفیسر ایس لمبا گوڑ پرنسپل‘مسٹر ناگراج شرما کنٹرولر امتحانات اور محمد عابدعلی اکیڈیمک کو آرڈینیٹر گری راج گورنمنٹ کالج نظام آباد کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب کالج کے پہلے تیسرے اور پانچویں سمسٹر یوجی امتحانات ریگولر اور بیاک لاگ کا 16اکتوبر سے آغاز عمل میں آرہا ہے۔ یہ امتحانات 5نومبر تک جاری رہیں گے۔ دوسرے انٹر نل امتحانات 8تا 10اکتوبر منعقد ہو ں گے۔ امتحانات کا ٹائم ٹیبل اور دیگر تفصیلات کالج کے ویب سائٹwww.ggcnzb.infoسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ طلباء اپنے ہال ٹکٹ دفتر شعبہ امتحانات گری راج کالج سے حاصل کر سکتے ہیں۔