ورنگل۔20اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شاہد مسعود نے انچارج کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی حیثیت سے سابق کمشنر سرفراز احمد سے جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ سابق کمشنر سرفراز احمد کو کریم نگر کلکٹر بنایا گیا ۔ جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ان کو تمام اختیارات کے ساتھ کمشنر کے عہدہ پر ترقی دی گئی ۔ شاہد مسعود عادل آباد کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ دفتر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے علاوہ سیاسی قائدین ‘ ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین ‘ تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین ٹی پربھاکر‘ خواجہ معین الدین ‘ محمدمجاہد ‘ خواجہ عظیم الدین ‘ محمد منہاج الدین ‘ خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل ‘ محمد خلیق الزماں مسجد المنور ملگ روڈ ورنگل ‘ غلام افضل ( بھوپال پلی ) ‘ سید عثمان اقبال سابق صدر الحرا ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل و دیگر معززین شہر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شاہد مسعود کو کمشنر بنانے پر مبارکباد پیش کی ۔