گرینک شطرنج کلاسک، آنند کا کراؤنا سے مقابلہ

بیڈن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بیڈن (جرمنی) پانچ مرتبہ عالمی چمپیئن رہے شطرنج کے شاطر کھلاڑی وشواناتھن آنند جرمن میں جاری گرینک چیس کلاسک کے پہلے راونڈ میں عالمی نمبر دو اور اٹلی کے فابیانو کراؤ کا سامنا کرتے ہوئے اپنی مہم کا آغازکریں گے۔ آنند جنہیں 2013ء کے دوران اسپا کے اس ٹاؤن میں پہلے کھیل میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، اب اس ٹورنمنٹ میں سخت چیلنج کا سامنا کریں گے۔ بالخصوص عالمی چمپیئن ناروے کے میگنس کارلسن سے دشوارکن مقابلہ درپیش رہے گا۔ گذشتہ سال نومبر کے دوران عالمی چمپیئن شپ کے مقابلے میں آنند کو کارلسن کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی لیکن بہت جلد انہوں نے اپنے کھیل کو بہتر بناتے ہوئے لندن کلاسک میں کامیابی حاصل کیتھی۔ اس طرح وہ کراؤنا اور ولادیمیر کرامنک پر سبقت حاصل کرچکے تھے۔ چنانچہ اس مقابلہ میں شائقین کی تمام تر توجہ آنند پر مرکوز ہے جو کارلسن کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ کارلسن نے حال ہی میں چوتھی مرتبہ ٹاٹا اسٹیل ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔