دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ ، ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں بنکوں میں کلرک کے 19 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے ہونے والے آئی بی پی ایس کے مسابقتی امتحانات کے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مسٹر ایم اے حمید نے بتلایا کہ ملک کے 19 قومیائے گئے بنکوں میں ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے کلرک کا سی ڈبلیو ای مشترکہ تحریری امتحان ہوتا ہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ اور یہ امتحان بالکلیہ طور پر کمپیوٹر پر مبنی آن لائن ہے جو انگریزی زبان ، ابتدائی ریاضی ، ذہنی رجحان اور عام رجحان کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر ہوتا ہے ۔ ملک کے 19 بنکوں کے ملک بھر میں برانچس میں ہیں اس کے لیے علاقہ واری اساس پر تقررات ہوتے ہیں ۔ پہلے مرحلے کا پریلنری امتحان ہے دوسرے مرحلے میں Main امتحان ہے ۔ اس کے بعد امیدواروں کو بنکوں میں ملازمت کے لیے اسکور دیکھا جاتا ہے ۔ مس منجو آر جے دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کے علاوہ ای میل سے حاصل ہونے والے سوالات کو شامل پروگرام کیا ۔ اس کے لیے کوئی خاص کتاب یا نصاب نہیں ہے ۔ 100 سوالات کو صرف 60 منٹ میں حل کرنا ہے ۔ اس کے بعد ہی امیدوار کو Main امتحان کے لیے منتخب کیا جاتا ہے ۔ اور اس کے بعد قطعی انتخاب کے لیے امیدوار کی فہرست بنائی جاتی ہے اور اس کے اسکور پر بنکوں میں ملازمت دی جاتی ہے ۔ محمد منیر کوآرڈینٹر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری نے معاونت کی ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔