گریجویشن کورسیس میں آن لائن کے ذریعہ داخلے

ورنگل۔25مئی ( فیکس ) پرنسپل ڈاکٹر میر کوکب علی کے بیان کے مطابق تعلیمی سال 2016-17ء کیلئے کالج ہذا میں یونیورسٹی کے احکامات کے مطابق آن لائن سرویس کے ذریعہ داخلوں کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6جون 100/- روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ 500/- روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 7 تا 8جون تک داخلہ کی گنجائش بھی فراہم کی گئی ہے ۔ طلباء وطالبات حصول داخلہ کیلئے متعین کردہ ویب سائٹ http://dost.cgg.gov.inپر ملاحظہ کریں ۔ آن لائن رجسٹریشن کے وقت حسب ذیل اسناد کی زیراکس کاپیاں لازمی ہیں ۔ آدھار کارڈ ‘ انٹر میمو آف مارکس ‘ دو عدد فوٹو ‘ ٹی سی ‘ کاسٹ سرٹیفیکٹ ‘ آمدنی سرٹیفیکٹ ‘ موبائل نمبر ‘ Debit یا Credit کارڈ وغیرہ ۔ اسلامیہ ڈگری کالج میں داخلہ کے تمام اہل طلباء وطالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اندرون مقررہ تاریخ اپنے نام مذکورہ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائیں ‘ بعد از رجسٹریشن تمام طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے رجسٹریشن کی ایک کاپی معہ اسناد حصول داخلہ کیلئے کالج ہذا میں داخل کریں ۔ ڈگری کالج کی سطح پر آن لائن رجسٹریشن کے طریقہ کار کو پہلی بار ریاست تلنگانہ میں متعارف کیا گیا ہے ۔ ریاست کے مختلف جامعات کے تحت چلائے جانے والے تمام ڈگری کالجس بشمول اقلیتی ڈگری ڈگری کالجس پر بھی یہ لزوم عائد کیا گیاہے ۔اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء و طالبات آن لائن رجسٹریشن نظام سے بخوبی واقف ہوں اور مقررہ تاریخ کے اندر ہی داخلہ سے متعلق اپنے نام رجسٹریشن کرواکر اپنے تعلیمی مقصد کی تکمیل کریں ۔ اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل میں بی اے ‘ بی ایس سی ‘ بی کام اردو میڈیم تعلیم کے علاوہ بی کام کمپیوٹر کورس ‘ انگریزی ذریعہ تعلیم کے ساتھ موجود ہے ۔ یہ ادارہ بہتر معیار تعلیم اور شاندار امتحانی نتائج کیا تاریخی ریکارڈ رکھتا ہے ۔ ماضی میں اس ادارہ کے طلباء وطالبات نے یونیورسٹی کی سطح پر سات گولڈ میڈلس اور دس اعلیٰ ترین نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طلبات می ںکئی ایک مرتبہ اپنا مقام حاصل کیا ہے ۔