گرپریت کو یوروپی لیگ کے سرکردہ ٹیم میں پہلے ہندوستانی کھلاڑی کا اعزاز

نئی دہلی۔یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گرپریت سنگھ سندھو، یوروبا لیگ کی سرکردہ ٹیم میں کھیلنے والے پہلے ہندوستانی فٹبالر بن گئے ہیں۔ 6 فٹ چار انچ بلند قامت گرپریت جو ہندوستانی قومی فٹبال ٹیم میں گول کیپر ہیں، ناروے کے ٹیلچٹن اسٹائبک کلب کیلئے یوروپی لیگ کے ایک کوالیفائر میچ میں حصہ لیا۔ یوروپی لیگ یو ایف چمپئن لیگ سے صرف ایک قدم پیچھے ۔ لیکن گرپریت کا کھیل مختصر رہا جو کھیل کے 28 ویں منٹ میں انگلی پر چوٹ لگنے کے سبب زخمی ہوگئے اور ان کے بجائے ساہوبا منڈے کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ گرپریت نے کہا کہ اس میچ میں حصہ لینے پر انہیں فخر ہے لیکن زخمی ہونے کے سبب مختصر وقفہ میں کھیل سے باہر نکل جانے کا افسوس ہے۔ 24 سالہ ہندوستانی فٹبالر نے 2014ء میں اسٹابائیک فٹبال کلب سے کنٹراکٹ کیا تھا وہ یوروپی لیگ کی پہلی ٹیم میں کھیلنے والے پہلے ہندوستانی کی حیثیت سے سرخیوں میں چھائے رہے۔ ماضی میں محمد سلیم، سابق کپتان بھائی چند بھوتیا اور موجودہ قومی کپتان سلیل چھتری بیرونی ممالک کے لئے کھیل چکے ہیں۔ لیکن انہیں فٹبال کی ایسی سرکردہ ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔