گروپ II امتحان کیلئے مفت ٹریننگ

ضلع عادل آباد کے طلباء و طالبات سے درخواستیں مطلوب
عادل آباد۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایکزیکیٹو ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن عادل آباد مسٹر ندیم اللہ خان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل حیدرآباد نے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایسے طلباء کو جنہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گروپ II امتحان کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں انہیں مفت کوچنگ فراہم کررہی ہے۔ ضلع عادل آباد کے ایسے طلباء و طالبات جو گروپ  II امتحان کے لئے درخواستیں داخل کرچکے ہیں وہ اردو بھون این ٹی آر چوک عادل آباد میں فراہم کی جانے والی مفت ٹریننگ کے لئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو درخواستیں میناریٹی اسٹڈی سرکل ویب سائٹ www.msc.telangana.gov.in پر 10اپریل سے قبل داخل کرسکتے ہیں۔ ادخال درخواست گذار کو صداقتنامہ آمدنی، رہائش، آدھارکارڈ، ایس ایس سی، انٹر، ڈگری میمو اور ایک عدد تصویر لگانا لازمی ہوگا۔ شہری حدود کے طلباء کیلئے دو لاکھ روپئے انکم سرٹیفکیٹ اور دیہی علاقہ کے طلباء کو 1.5لاکھ روپئے انکم سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ خواہشمند طلباء کو10اپریل سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تجربہ کار اساتذہ و لکچررس کے ذریعہ اردو بھون میں عنقریب مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی اور طلباء میں مفت تعلیمی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 88732-223097 ، 9440332859 پر ربط کریں۔