نظام آباد:20؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن وزیر اعظم 15 نکاتی پروگرام جناب ایم اے شکور نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اقلیتی اسٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام مسلم اقلیتی طلباء و طالبات کو گروپ II سرویس امتحانات کیلئے مفت تربیتی کلاسس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔انہوں نے طلباء و طالبات سے خواہش کی کہ27؍ اپریل تک آن لائنwww.msc.telangana.gov.in درخواستیں داخل کریں۔ ایم اے شکور نے بتایا کہ مفت تربیتی کلاسس کیلئے نظام آباد شہر میں اُردو گھر احمدی بازار پراسٹڈی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ 5؍مئی سے تربیتی کلاسس کا آغاز عمل میں آئیگا۔ انہوں نے گروپ II سرویس امتحانات کیلئے مفت تربیتی کلاسس سے کثیر تعداد میں استفادہ کرنے کی طلباء سے خواہش کی۔