گروپ بی اور سی جائیدادوں پر تقررات

26 اپریل ، 21 جون ادخال درخواست کی آخری تاریخ
نظام آباد:6؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف،گروپB اور گروپC میں نان گزیٹیڈ ایس آئی، اے ایس آئی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔سید قیصر بانی آل انڈیا قیصر اسپورٹس اکیڈیمی و نیشنل گولڈ میڈلسٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ مردوں کیلئے 2651 اور خواتین کیلئے 251 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ 21؍ جون 2015ء کو پیپر Iاور پیپر II تحریری امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جائیگاجس کیلئے 26؍ اپریل سے قبل درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے۔ پیپر Iکیلئے26؍ اپریل اور پیپر IIکیلئے 28 اپریل درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ خواہشمند امیدوار درخواستیں آن لائن http://ssconline.nic.in,یا http://ssconline2.gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ حیدرآباد میں تحریری امتحان منعقد کیا جائیگا۔ بعدازاں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کیلئے فزیکل ٹسٹ منعقد کرتے ہوئے انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ امیدوار کی عمر یکم؍ جنوری 2015ء تک 20تا25سال ہونا لازمی ہے۔ سید قیصر نے مسلم نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اسٹاف سلکیشن کمیشن کی جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ سید قیصر اسپورٹس اکیڈیمی کی جانب سے خواہشمند امیدواروں کو فزیکل فٹنس کی مفت تربیت دی جائیگی۔ مزید تفصیلات کیلئے سید قیصر کے فون نمبر 9849283407 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ انڈین آرمی میں 4تا9؍ مئی سولجر ، ٹکنیکل، نرسنگ جنرل ڈیوٹی، ٹریڈمین، اسٹور کیپرکی جائیدادوں پر ضلع عادل آباد میں تقررات عمل میں آرہے ہیں۔ امیدوار کی عمر 17تا 23سال ہونا لازمی ہے۔ 4تا 6؍ مئی عادل آباد، 6تا 7؍ مئی کریم نگر، 7تا8 نظام آباد اور 8تا 9 میدک اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے فزیکل ٹسٹ منعقد کیا جائیگا۔ سید قیصر نے انڈین آرمی میں تقررات سے بھی استفادہ کی مسلم نوجوانوں سے خواہش کی ہے۔