حیدرآباد۔ یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک 6 سالہ لڑکا ہری پرساد گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن کمریا کا بیٹا پرساد ایل کے جی کا طالب علم تھا جس کا تعلق ونپرتی ضلع محبوب نگر سے بتایا گیا ہے۔ 25 اگسٹ کو یہ لڑکا اس کے مکان میںکھیل رہا تھا کہ گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔