گرم پانی سے زخمی کمسن کی موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ سنتوش جو وینوبھا نگر کے ساکن نرسملو کا بیٹا تھا گذشتہ ماہ 21 ڈسمبر کے دن اپنے مکان میں گرم پانی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔