حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ علاقے میں پیش آئے ایک واقعہ میں کھولتے ہوئے پانی میں شدید طور پر جھلس جانے والی خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سلیم النساء بیگم ساکن بنڈلہ گوڑہ /25 اپریل کو اپنے مکان میں کھولتا ہوا پانی گرنے سے شدید طورپر جھلس گئی تھی اور انہیں علاج کیلئے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔