گرم پانی سے جھلس کر خاتون فوت

یلاریڈی۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز سکول میں پکوان کے دوران گرم پانی جسم پر گرنے سے شدید جھلسی خاتون جو دواخانہ میں زیر علاج تھی جو جمعہ کے دن جانبر نہ ہوسکی۔ سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کے مطابق یلاریڈی منڈل کے لکشمی پور اسکول میں مڈ ڈے میلس ایجنسی میں 22سالہ ارونا باورچی کا کام کرتی تھی 14اگسٹ کو اسکول میں پکوان کررہی تھی کہ گرم پانی اس پر گرگیا جس سے یہ شدید جھلس گئی تھی اسے حیدرآباد کے گاندھی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا لیکن اتنے دن علاج کے دوران یہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔