حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر ایک کمسن فوت ہوگئی۔ یہ دلسوز واقعہ ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ کرن کوٹ پولیس حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 ماہ کی لڑکی درشنی جو کرن کوٹ علاقہ کے ساکن ویریشم کی بیٹی تھی ۔ 13 جولائی کو اپنے مکان میں کھیل میں مصروف تھی کہ گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر کمسن سندریہ جھلس گئی اور علاج کے دوران یہ کمسن کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔