گرم پانی سے جھلس جانے والے کمسن کی موت

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ فلک نما پولیس کے مطابق دو سالہ عبدالرحیم جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کے ساکن عبدالرحمان کا بیٹا کل رات عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبدالرحیم گزشتہ روز اپنے مکان میں کھیل کے دوران گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر شدید جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔