گرم پانی سے جھلس جانے والی شیرخوار لڑکی فوت

حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) کھولتا ہوا پانی معصوم شیرخوار لڑکی کے جسم پر گرنے کے سبب وہ فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 ماہ کی شیرخوار سلینا تھاپا جو سمرود بہادر واچ مین کی بیٹی تھی، 28 اپریل کو روڈ نمبر 62 جوبلی ہلز میں واقع مکان میں کھولتا ہوا پانی جسم پر گرنے سے شدید جھلس گئی تھی۔ شیرخوار کو فوری دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس جوبلی ہلز نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔