گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ منجل کی مانگ بھی بڑھی۔ویڈیو

حیدرآباد۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ لوگ گرمی سے بچنے اور اپنی پیاس بجھانے کے تمام طریقو ں کو اپنانا شروع کردیتے ہیں۔

عام طور پر شہر کے مختلف سڑکوں پر مشروبات فروخت کرنے والوں میں تعداد دمیں نمایاں اضافہ نظر آتا ہے۔

فٹ پاتھ پر بیٹھ گنا کے شرابت کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے او رناریل پانی کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھائی دیتا ہے مگر سب سے زیادہ منجل کی مانگ ہوتی ہے۔

شہر کے کئی مقامات پر فٹ پاتھ کے کنارے منجل فروخت کرنے والے دیکھائی دیتے ہیں جہاں پر مرد وخواتین قطار میں کھڑے ہوکر منجل خریدتے ہیں۔

دراصل دوقسم کا منجل فروخت ہوتا ہے کہ وہ پتوں میں ڈھکاہوا اور ٹوکریوں میں رکھ کر فروخت کیاجاتا ہے دوسرا وہ جو ناریل کے وضع کاہوتا ہے۔

اس ویڈیو میں ناریل کی شکل نما شئے کو پھوڑ کر اس میں سے منجل نکالنے اور گاہکوں کو فروخت کرنے کا منظر دیکھاجاسکتا ہے