گرمیوں میں چہرے کو شاداب رکھنا ضروری!

گرمیوں کے موسم میں چہرے پر سے شادابی ختم ہوجاتی ہے جو کافی بدنما معلوم ہوتی ہے اسے نکھارنے اور ترو تازہ کرنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں، گرمی کے موسم میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے۔

تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہ سکے اس کی وجہ سے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس کے مسام کھل جاتے ہیں، ان میں میل کچیل جمع ہوکر بدنما دانے بناتے ہیں۔ اسی سے بچنے کیلئے کم از کم تین چار مرتبہ چہرہ دھوئیں، گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں۔ اگر حجاب یا اسکارف پہنیں تو ہلکے رنگ کا یا سفید استعمال کریں کیونکہ سیاہ رنگ گرمی جذب کرتا ہے۔ گلاسز اور سن بلاک لگانا نہ بھولیں ، ایک بار لگایا ہوا سن بلاک پورے دن کیلئے کافی نہیں ہوتا بلکہ بار بار فریش کرنا پڑتا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کی جلد کیسی ہے چکنی، خشک، نارمل، یا ملی جلی ہر جلد کے اپنے مسائل ہوتے ہیں جو بھی پروڈکٹ خریدیں وہ جلد کی مناسبت سے خریدیں اور خریدتے وقت اس پر پروڈکٹ بننے کی تاریخ اور مدت ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں۔ عام طور پر میک اپ کی اشیاء ایک سال تک قابل استعمال رہ سکتی ہیں۔