7 ریسرس نے اولمپک معیارات سے بہتر مظاہرہ کیا
جئے پور۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) واک ریس کے آج جئے پور کورس کے آج جئے پور کورس میں منعقدہ قومی چمپین شپ مقابلوں میں اُتراکھنڈ کے گرمیت سنگھ فاتح کی حیثیت سے ابھرے۔ علاوہ ازیں 20 کیلومیٹر دوڑ کے تقریباً 7 ہندوستانیوں کی ریکارڈ تعداد نے ریو اولمپکس کوالیفائنگ کیلئے اپنے معیارات کو مزید بہترین لیا۔ ریو اولمپکس کوالیفائنگ کیلئے ایک گھنٹہ اور 24 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا تھا، جبکہ گرمیت سنگھ نے 1:21:24.57 میں کامیابی کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ٹاملناڈو کے گناپتی اور ہریانہ کے سندیپ کمار بالترتیب 1:21:51.43 اور 1:21:56.81 کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ قومی ریکارڈ یافتہ کیرالا کے کے ٹی عرفان (1:22:14.02)، اُتراکھنڈ کے منیش سنگھ (1:22:18.89)، ہریانہ کے دیویندر سنگھ (1:22:40.60) اور ہریانہ کے ہی نیرج (1:23:34.02) اگرچہ کوئی میڈل حاصل نہیں کرسکے لیکن ریو کوالیفائنگ ٹائم کے معیار پر پہونچنے میں کامیاب رہے، لیکن کوالیفائی ہونے والے اتھلیٹس کے بہتات ایک مسئلہ بن گئی ہے کیونکہ کسی ملک سے صرف 3 اتھلیٹس کو ہی حصہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے۔