نئی دہلی۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے اوپنر گوتم گمبھیر نے آج دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گر مہر کور کی حمایت میں آگے آتے ہوئے بیان دیا جبکہ ان کے ساتھی اوپنر ویریندر سہواگ اپنے بیان کا دفاع کرتے رہے۔ گمبھیر نے اپنے ٹوئیٹ میں گر مہر کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف دیئے جانے والے بیان پر شدید تنقید کی اور طالبہ کی حمایت میں کہا کہ گر مہر نے جو کہا وہ اظہار خیال کی آزادی ہے۔ گمبھیر کا بیان ساتھی اوپنر سہواگ کے بیان سے بالکل مختلف رہا حالانکہ دونوں ہی کھلاڑی ہندوستان کیلئے اننگز کا آغاز کرتے رہے ہیں۔
پونے کی وکٹ ناقص نہیں تھی : مرلی وجئے
بنگلورو۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر مرلی وجئے نے آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے پونے کے میدان پر استعمال کی گئی وکٹ ناقص نہیں تھی۔ مرلی وجئے نے مزید کہا کہ پونے کی وکٹ ناقص نہیں تھی بلکہ وہ پہلی ہی گیند سے چیلنج بھری وکٹ تھی اور بحیثیت بیٹسمین ہمیں اس طرح کی وکٹس پر کھیلنا ہوگا۔ پونے ٹسٹ کا نتیجہ اندرون 3 یوم میں ہی آیا جس کے بعد براڈ نے اس وکٹ کے متعلق اپنی رپورٹ میں منفی نتائج دیئے ہیں۔