گرما گرم مباحث کے بعد بلدیہ کریم نگرکا بجٹ منظور

جائیداد ٹیکس میں اضافہ پر احتجاج ‘ اجلاس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی

کریم نگر ۔ یکم ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں مجلس بلدیہ 2018-19 مالی سال کے لئے مرتب کردہ تخمینہ بجٹ کو کافی بحث و مباحثہ کے درمیان 257-78 کروڑ کو منظوری دے دی گئی ۔ بلدیہ کے میٹنگ ہال میں مسٹر رویندر سنگھ کی صدارت میں صبح 11 بجے عام اجلاس بعد ازاں 3 بجے بجٹ اجلاس کاانعقاد عمل میں آیا ۔ دونوں اجلاس میں میڈیا کو آنے نہیں دیا گیا جس پر کانگریس کے کونسلرس ارکان نے سخت اعتراض کیا اور احتجاج کیا اور آئندہ سے میڈیا کو آنے کی اجازت دینے کا مشورہ دیا ۔ بعدازاں زیرو اورس میں ایجنڈہ کو بازو رکھا جا کر شہر میں عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی میں عہدیداروں کی تساہلی پر کونسلروں نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا ۔ 11 بجے شروع کردہ اجلاس رات 9 بجے تک جاری رکھا گیا ۔ عا م اجلاس کی کارروائی میں پیش کردہ مختلف امور پر بحث کے بعد 17 امور کو قطعیت دے دی گئی جس میں صفائی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ ‘ صفائی کے کاموں کے ٹنڈرس کی طلبی ‘ پینے کے پانی کے سربراہی میں باقاعدگی ‘ سڑکوں کی توسیع تعمیری کام میں جلدی زیر زمین ڈرینج کے کاموں میں معیار وغیرہ کے تعلق سے کونسلروں کی شکایت پر کمشنر شیشانک نے جوابات دیئے گھروں جائیداد ٹیکس میں اضافہ تقریبا 18 ڈیویژن میں ازسر نو سروے کیا جائے ۔ 4 ہزار گھر کے ٹیکس میں جو اضافہ کیا گیا ہے یہ سراسر ناانصافی ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے کارپوریٹرس کے پوڈیم کے سامنے جا کر بیٹھ گئے ۔ گھروں کے ٹیکس میں کمی کی جانے کے لئے 120 درخواستیں دی گئی ہیں ۔ ان کی یکسوئی کے بغیر ٹیکس ادا کرنے کے لئے ریونیو عہدیدار دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے فوری یکسوئی کرتے ہوئے ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایک سال سے عہدیداروں کو پاس آ رہے ایک گھرکا ٹیکس 900 روپئے سے بڑھادیا کر بعداز سروے 12 ہزار کر دیا گیا ۔ عہدیداروں کی غلطی جائیداد مالکین پریشان ہیں ۔ اس پر مسٹر رویندر سنگھ نے کہا کہ میرے ڈیویژن میں بھی یہی حال ہے ۔ اس پر ارکان نے نعرے بازی کی ۔ میئر اور کارپوریٹرس کے درمیان بحث و مباحثہ تک چلا ۔ اسی دوران 41 ویں ڈیویژن کارپوریٹر ساروپا رانی انسپکٹر ایک عمارت کی تعمیر کے لئے تمام صداقت نامے ہونے کے باوجود اعتراض کر رہے ہیں اور مبینہ رشوت مانگ رہے ہیں واقف کروایا ۔ باہر آ کر انہوں نے اخباری نمائندوں کو دو صفحات پر مشتمل زیراکس کاپی حوالے کی ۔