گرمائی دینی کورسیس کے اہتمام کی ستائش

محبوب نگر22 اپریل ( اسٹیٹ سماچار ) بارگاہ نبوی ﷺ کی قدیم و عظیم اسلامی یونیورسٹی ازہر ہند شہر آفاق جامعہ نظامیہ اور ملک کا نامور منفرد واحد اردو روزنامہ سیاست کی جانب سے مسلسل کئی برسوں سے عصری علوم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو صبحیح رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے چالیس روزہ گرمائی دینی کورس ملک و ملت کے مسلمانوں کیلئے نعمت غیر مترقیہ ہے ۔ اس ضمن میں ارباب جامعہ نظامیہ بالخصوص مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی محمد خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ و رکن تاسیسی مسلم پرسن لاء بورڈ اردو صحافت کے عظیم معمار و عقیری شخصیت کے حامل محب اردو و محسن صحافت نواب میر زاہد علی خان نہ صرف قابل مبارکباد ہے بلکہ ہر مسلمان کی جانب سے دینی گرمائی کورس کے انعقاد و انصرام پر سراہنا کرنے اور عملی اقدامات کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ گرمائی کورس کے تعارفی اجلاس کے موقع پر ضلع محبوب نگر کے گرمائی کورسیس کے اساتذہ اور اولیائے طلباء نے حضرت شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کے علاوہ مدیر روزنامہ سیاست میر زاہد علی خ ان صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری و ساری رکھنے اور ملت اسلامیہ کی گرانقدر خدمات کا چالیس روزہ دینی گرمائی کورس ہر سال اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ملاقات کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا محمد محسن باشاہ قادری نقشبندی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ و قاری مفتی محمد عبدالمطلب خضر نقشبندی صدر المدرسین دارالعلوم صوفیہ محبوب نگر و نائب صدر سنی علماء مشائخ بورڈ مولانا حافظ الحاج محمد امتیاز الرحمن رضوی بانی مدرسہ انوار محمدی ، مولانا حافظ خواجہ فیض الدین ناظم مدرسہ دارالعلوم عربیہ للبنات ، مولانا محمد عبدالمنان ، نقشبندی اور دیگر علمائے کرام اساتذہ گرمائی کورس شامل میں موجود تھے ۔