حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) سیف آباد علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں گرل فرینڈ کی شادی ہونے کے نتیجہ میں ایک نوجوان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ بالراج جو خانگی ملازم تھا، اس کی گرل فرینڈ سروپا کی شادی کی اطلاع ملنے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ 13 فروری کو نامعلوم زہر پی لیا تھا اور آج وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔