حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک نامراد عاشق نے گرلز ہاسٹل کے روبروخودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 25 سالہ فنندر کمار جو ایس آر نگر علاقہ ساکن سرینواس کمار کا بیٹا تھا، پیشہ سے خانگی ملازم تھا، جس کا آبائی مقام وجے واڑہ بتایا گیا ہے۔ اس نے کل رات کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کے علاقہ میں واقع ایک گرلز ہاسٹل کے روبرو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔