گرلز ہائی اسکول آرمور میں توسیع تعمیر

آرمور 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہاتھوں ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول کے 9 کلاس رومس کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگارو تلنگانہ کی ترقی کو برداشت نہ کرنے والے تلگودیشم قائدین وزیراعلی کے سی آر کے خلاف بیان بازی کرنے کو ناواجبی قرار دیا ۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ 4 اہم سڑکوں کیلئے 4 کروڑ 9 لاکھ منظور کئے گئے اور بتایا کہ چیف منسٹرریلیف فنڈ سے آرمور حلقہ کے 46 افراد کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے منظور کروائے گئے یہ تمام ترقیاتی کام کے سی آر حکومت کا کارنامہ ہے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمور کو ریونیو ڈیویژن میں شامل کرنے کیلئے یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن آرمور کو ریونیو ڈیویژن میں شامل کرنے کیلئے وزیر اعلی سے انہوں نے کامیاب نمائندگی کی ہے ۔ اس موقع پر ضلع پریشد ممبر آرمور ساند نا، منڈل پریشد صدر نرسیا، نائب صدر باجنا، منڈل کوآپشن ممبر محمد ساجد، میونسپل چیر مین سواتی سنگھ کونسلرس ملک بابا ، عبدالرحمن ٹی آر ایس قائدین ببلو، محمد عظیم و دیگر موجود تھے ۔