گرلز اور اقامتی اسکول بودھن کی کارکردگی غیر اطمینان بخش

بودھن 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کستوری با گاندھی اسکول اردو میڈیم برائے طالبات جو بودھن شہر سے تقریبا سات کیلو میٹر دور ایڑ پلی منڈلہ کے مضافاتی علاقہ میں قائم کیا گیا اس ریاشی مدرسہ نسواں کا کوئی پرسان حال نہیں اس اسکول کے ذمہ دار افراد ڈیوٹی کے اوقات میں اسکول کے بجائے دفتری کاموں کے بہانے زیادہ تر وقت خانگی کام انجام دینے کبھی نظام آباد تو کبھی بودھن شہر میں گذارتے ہیں ان باتوں کا انکشاف کل اکیڈیمی مانیٹرنگ آفیسر ریاست تلنگانہ محترمہ امینہ بیگم کے اچانک دورہ کے بی جی اسکول کے موقع پر ہوا ۔ اے ایم او نے یہاں پہونچتے ہی پہلے ریکارڈس و رجسٹروں کا جائزہ لیا اس میںموجود تفصیلات اور عملے کے افراد کے بیانات میں تضاد پاکر انہو ںنے برہمی کا اظہار کیا اور طالبات کے رہائشی کمروں اور جماعتوں کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں پر عدم صفائی پر مقامی انتظامیہ سے وضاحت طلب کی۔ اے ایم او کے دورہ کے روز کل ہاشٹل میں صرف 45 فیصد طالبات کی حاضری دیکھ کر انہو ںنے دوپہر کے پکوان کا معائنہ کیا ۔ پکوان ناقص پائے جانے پر پکوان ایجنسی کو تبدیل کرنے اور اسکول انتظامیہ کی عدم کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا قبل ازیں اے ایم او تلنگانہ نے نوی پیٹ منڈل میں واقع اردو میڈیم کستوری با گاندھی اسکول اور مقامی اردو مدارس کا دورہ کیا بعدازاں محترمہ امنہ بیگم سے بودھن کے موضع اچن پلی میں واقع اردو مدرسہ کا دورہ کیا۔ مدرسہ میں کشادہ آنگن دیکھ کر انہوں نے یہاں خالی جگہ کو سرسبز بنانے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی۔ محترمہ امنہ بیگم نے حلقہ اسمبلی بودھن میں واقع سرکاری اردو مدارس جو راجیو ویدیہ مشن کے زیر انتظام چل رہے ہیں ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مقامی انتظامیہ کو اپنے مدارس کے نظم و نسق میں بہتری لانے اور اردو مدارس میں بچوں کے داخلوں کو یقینی بنانے مقامی محبان اردو کے ساتھ مہم چلانے کی خواہش کی ۔ محترمہ امنہ بیگم کے دورہ حلقہ اسمبلی بودھن کے موقع پر ان کے ہمراہ سی ایم او سورنہ لتا ،اے ایم او جناب عبداللہ ،وینکٹ ایم ای او ایڑ پلی شنکر بودھن ایم ای او شریمتی پدمجا اور کے بی جی اسکول کی نگرانی کا محترمہ افروز کہکشاں ساتھ میںموجود تھی۔