گرفتارشدگان کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

ٹھوس شواہد موجود ‘اٹارنی جنرل سعودی عرب کا بیان
ریاض۔6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں کل گرفتار کئے گئے کئی شہزادوں اور سرکردہ وزراء و تاجرین کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اٹارنی جنرل شیخ سعود المجب نے کہا کہ تمام مشتبہ افراد تک قانونی وسائل کی رسائی رہے گی اور ان تمام کے خلاف بالکل کھلے انداز میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت نوتشکیل شدہ انسداد کرپشن کمیشن نے کل بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 11شہزادوں ‘ وزراء بشمول ارب پتی پرنس الولید بن طلال کو گرفتار کرلیا تھا ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان تمام کے خلاف پہلے ہی شواہد جمع کرلئے گئے ہیں اور ان سب سے تفصیلی پوچھ تاچھ جاری ہے ۔