گرراج کالج نظام آباد میں گریجویشن میں داخلے

آن لائن درخواستوں کے ادخال کی 10جون آخری تاریخ
نظام آباد:14؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹرراجندر پرساد پرنسپل ، رام موہن ریڈی وائیس پرنسپل ، رانگارتنم ڈائیریکٹر آف ایڈمیشنس گرراج گورنمنٹ کالج نظام آبادکے بموجب بی کام ، بی اے اور بی ایس سی سال اوّل انگریزی اور تلگو میڈیم اور بی اے ، بی کام اُردو میڈیم میں داخلوں کا آغاز ہوچکاہے۔داخلے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سب سے پہلے طلباء کالج کے رجسٹریشن کاؤنٹر پر 100روپئے ادا کریں یہ فیس صرف ایک گروپ کیلئے ہوگی اگرامیدوار ایک سے زائد گروپ میںداخلے کے خواہشمند ہوں تب انھیں ہر گروپ کیلئے مزید 100روپئے ادا کرنے ہونگے رجسٹریشن کاؤنٹر پر رجسٹریشن کیلئے انٹرمیڈیٹ کا ہال ٹکٹ یامیمو ساتھ لاناضروری ہے ورنہ رجسٹریشن نہیں ہوگا۔ رجسٹریشن کے بعد اُمیدوار کالج کے ویب سائیٹ www.ggcnzb.infoپر جائیں اور اپلائی آن لائین پر کلک کر یں اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا ہال ٹکٹ نمبر اور رجسٹریشن کی رسید پر موجود نمبر کا اندرج کریںاور پروسیڈ(Proceed)کے بٹن کو کلک کریں ایساکرنے پردرخواست کا نمونہ اسکرین پر آئے گا۔ اس کی خانہ پوری کریں اسکیان کردہ پاسپورٹ سائیز فوٹو (20kb)کو Attachکریں ۔ اس کے بعد Submitکو کلک کریں اور درخواست کا Printحاصل کریں اور محفوظ رکھیں اور کونسلنگ کی تاریخ کا انتظار کریں اور اخبارات میں پریس نوٹ شائع کیا جائے گا۔ پرنٹ اور اصل اور زیراکس اسناد اوردرکار فیس کے ساتھ کونسلنگ کیلئے حاضر رہیں ۔ آن لائین درخواست کی خانہ پوری کی آخری تاریخ /10جون 2015مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔