دوبئی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے ایک گردوارہ (سکھ عبادت گاہ) میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیاگ یا تھا۔ جبیل علی میں واقع اس گردوارہ میں افطار کے اہتمام کا یہ دوسرا سال تھا۔ خلیج ٹائمز کی اطلاع کے مطابق افطار پارٹی میں اعزازی مہمان المنرالقرآن اسٹڈی سنٹر سے وابستہ افراد تھے۔ گذشتہ سال المنر سنٹر نے مختلف مذاہب سے وابستہ افراد کو افطار پارٹی میں مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد سکھ گردوارہ نے بھی اس روایت کا مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی جانب سے بھی ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔