گرج چمک کے ساتھ بارش

منااکھیلی۔20مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منااکھیلی مستقر پر کل رات گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی۔ جیسے ہی گرج اور چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جسکام نے برقی سربراہی مسدود کردی ۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک بارش ہوتی رہی۔ اس بارش سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ تاہم اس بارش سے آم کی فصل کونقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ ایام آم پکنے کے ہیں اگر ایسے میں درجہ حرارت اچانک کم ہوجائے تو آموں میں کیڑے پڑنے کا اندیشہ لاحق ہوتاہے۔ بارش کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔