حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ خاتون پرگیہ بھارتی جو آر سی پورم کے ساکن گینیندر کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے خانگی ٹیچر تھی ۔ وہ کل یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب گرکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔