گمبھی راؤ پیٹ ۔ 4اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میجرگرام پنچایت گمھی راؤ پیٹ کے جملہ 16وارڈوں میں کچرے کی صفائی کیلئے تین عدد تین پہیوں والے رکشتوں کی منظوری عمل میں آئی ۔ پی ایس ایس ‘ایس سی اسکیم کے تحت منظور کردہ ان رکشوں کو انچارج سرپنچ آکاپلی بالیا صفائی گر عملہ کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر بالیا نے کہا کہ محلہ جات میں کچرے کی نکاسی کیلئے ان رکشوں سے صفائی گر عملے کو کافی مدد ملے گی اور محلہ جات میں جمع شدہ کچرے کی روزانہ صفائی بھی ہوگی ۔ اس موقع پر وارڈ کونسلرز محمد شفیع الدین ‘ ڈاکٹر سنجیلو ‘ لکشمن ‘ ارجن ریڈی ‘ ڈی کرشنا وغیرہ موجود تھے ۔