گمبھی راؤ پیٹ /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پانی کی قلت جیسے سنگین مسئلہ سے نمٹنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے خواتین نے خالی گھڑوں کے ساتھ گرام پنچایت آفس گمبھی راؤ پیٹ کا گھیراؤ کیا ۔ وارڈ 4 ، 6، 11 کے خواتین جن کی قیادت اپوزیشن قائدین یگادنڈی سوامی انجانیلو ، دوسرا چندرم کر رہے تھے ۔ گرام پنچایت سرپنچ وارڈ کونسلروں کے خلاف نعرے بازی کی اور وارڈز میں پانی کی قلت جیسے مسئلہ سے نمٹنے میں گرام پنچایت عوامی منتخب نمائندوں اور عہدیداروں پر ناکامی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کے محلہ جات میں گذشتہ ایک ہفتہ سے نلوں کے ذریعہ پانی کی عدم سپلائی ، پانی قلت کی وجہ علاقے کی عوام کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں گرام پنچایت ذمہ داروں کو کئی بار توجہ دلوائی گئی لیکن یہ بے سود ثابت ہوئی ۔ بعد ازاں ای او ایم پی ڈی او کی جانب سے ٹینکر کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے کے تیقن کے بعد یہ احتجاج دھرنا ختم کردیا گیا ۔