شاہ آباد / گلبرگہ ۔ 28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انتخابی عہدہ دار و ڈپٹی کمشنر ضلع گلبرگہ مسٹر وپل بنسل نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ کی 243گرام پنچایتوں میں 4214نشستوں کے لئے 10,319امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں ۔ ضلع کے7 تعلقہ جات میں 25نشستوں کے لئے پرچہ جات نامزدگی داخل نہیں کئے گئے تھے۔ 408امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں ۔ جبکہ 3781مقامات پر 2جون کو رائے دہی منعقد ہوگی۔ ان انتخابی مقابلوں میں5377مرد اور 4942خواتین حصہ لے رہی ہیں ۔ تعلقہ گلبرگہ کی 39گرام پنچایتوں کی 727مقامات میں سے ایک مقام پر پرچہ نامزدگی داخل نہیں کئے گئے ہیں ۔ 56افراد بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں ۔ اسی طرح الند تعلقہ میں بھی بعض مقامات پر ایک سے زیادہ پرچہ جات نامزدگی داخل نہ کئے جانے کے سبب 57افراد بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں ۔ افضل پور رتعلقہ میں 44امیدواربلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں ۔ اسی طرح ایک سے زیاد ہ پرچہ جات نامزدگی کے عدم ادخال کے سبب 36امیدوار،چیتاپور تعلقہ میں 94امیدواراور تعلقہ چنچولی میں 41امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر مسٹر وپل بنسل نے بتایا ہے کہ ضلع گلبرگہ میں مختلف تعلقہ جات و مقامات پر ایک سے زیادہ نامزدگیاں وصول نہ ہونے کے سبب جملہ 408امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار دے دئے گئے ہیں ۔