نظام آباد :29؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے تیسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے بندوبست کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد ضلع کے نظام آباد ڈیویژن میں گرام پنچایت انتخابات کی رائے دہی اور رائے شماری کل انجام دی جارہی ہے ۔ گرام پنچایت انتخابات کو پرُ امن آزادانہ و منصفانہ طور پر انعقاد کیلئے پولیس کی جانب سے جملہ 1188 عہدیداروں کو ان مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ ضلع پولیس کی جانب سے پرُ امن طور پر انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر بندوبست کیا گیا ہے ۔ انتخابات کے موقع پر امن و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں دخل اندازی یا قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر جھگڑے پیدا کرنے والوں پر نظر رکھی جائے گی عوام کو محکمہ پولیس پر جو اعتماد ہے ان کے اعتماد کو کسی قسم کی ٹھیس پہنچائی نہیں جائے گی ۔ امن و ضبط کی برقراری میں کوئی بھی اگر دخل اندازی کریں یا جھگڑے پیدا کرنے کی کوشش کریں تو ڈائیل 100 پر شکایت کی جاسکتی ہے اور تمام پولنگ مراکز پر مکمل طور پر نظر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد پولیس کمشنر کے علاوہ اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر کے علاوہ 8 اے سی پیز،18 سرکل انسپکٹرس،71 سب انسپکٹرس، اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلس،237 کانسٹیبلس، مہیلا کانسٹیبلس552 ،ہوم گارڈس اور مہیلا ہوم گارڈس300 کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔