مکہ راج پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دولت آباد منڈل کے موضع ترملاپور میں منڈل کے اعلی افسران کی قیادت میں گرامہ درشنی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس گرامہ درشنی میں اعلی عہدیداروں نے موضع میں گھوم پھر کر صفائی اور موریوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور سرکاری اسکولس ، آنگن واڑی اور ڈیلر شاپس کے ریکارڈ کی تنقیح کی بعد ازاں اس موقع پر مقامی عوام نے پینے کے پانی اور دیرینہ مسائل کو حل طلبی کیلئے ذمہ داروں پر برہمی ظاہر کی جس کے بعد اعلی عہدیداروں تمام مسائل جلد حل کرنے کا تیقن دیکر عوام کو سمجھایا اس گرامہ درشنی میں مختلف محکموں کے افسران ایم پی ڈی او ایم چندر ، اے پی ایم نرسیا ، آر آئی دیا ساگر ، سرپنچ یادوا ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی ویرامنی ، ناگاراجو ، پرساد پرتاب اور مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔