مکہ راج پیٹ۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توگٹہ منڈل کے موضع ٹکا پور میں منڈل کے اعلیٰ عہدیداروں کی قیادت میں گرامہ درشنی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس گرام درشنی میں اعلیٰ افسران موضع صفائی ستھرائی کے متعلق معلومات حاصل کیں اور آنگن واڑی سرکاری اسکولس اور ڈیلر شاپس کے ریکارڈس کی بھی تنقیح کی۔ بعد ازاں سرکاری افسران نے پینے کے پانی اور عوام کے پیچیدہ حل طلب مسائل کو جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس گرام درشنی میں مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔