حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : گرامینر ، حیدرآبادی ڈیٹا ویژولائزیشن کمپنی نے این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر ، نئی دہلی میں 27 نومبر کو مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ایجینر گراہم بیل ایوارڈ 2015 وصول کیا ۔ ٹی آئی ایم ای ( ٹیلی کام ، انٹرنیٹ ، میڈیا اور ایجو ٹینمنٹ ) اور ایس ایم اے سی ( سوشیل ، میڈیا ، انالیٹکس ، کلاؤڈ ) کے میدان میں اختراع کیلئے یہ سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔ گرامینرس سی ای او ، جے راما چندرن نے کہا کہ ہم اختراعی تخلیقات پر مسلسل توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹکنالوجی پروڈکٹس کو فروغ دے رہے ہیں ۔ گرامینرس سی او او نوین گٹو نے گرامینر کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا ۔۔