گراما سندر شنا پروگرام

گمبھی راؤ پیٹ۔3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے موقع پر شری گدا میں گراما سدرشنا پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ عہدیداروں کی ایک ٹیم محلہ جات کا احاطہ کرتے ہوئے عوامی بنیادی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے عہدیداروں سے محلہ جات میں ڈرین، صاف پینے کے پانی کی سربراہی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سرینواس ریڈی، ایم ای او ٹی پروشوتھم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔