کریم نگر ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں اب تک 1115 گرام پنچایتوں میں 497 میونسپال وارڈس میں گراما سندرشنا پروگرامس کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ہر منگل کو منعقدہ گراما سندرشنا پروگرامس کے موقع پر مواضعات میں منعقدہ طبی کیمپسمیںاب تک 121545 افراد کی طبی جانچ انجام دے کر 3015346 روپئے مالیت کے ادویات کی مفت تقسیم انجام دی گئی ۔ اسطبی کیمپس میں 2753 افراد کو ایمرجنسی آپریشن کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے منعقدہ حیوانات کے طبی کیمپس کے ذریعہ 223085 جانوروں کی طبی جانچ انجام دے کر 56881 جانوروں کی ٹیکہ دوزی کی گئی ۔ 232531 بچھڑوں کو پیٹ کے کیڑے مار دوائیں دی گئی ۔ اس طبی کیمپ کے ذریعہ 1,69,8686روپئے مالیت کے مفت ادویات کی تقسیم کی گئی ۔ سوچھ بھارت پروگرام کے تحت 116954 گھروں کی 2900 جانوروں کے شیڈس کو ‘ 6931 ایریگیشن ٹینکس 3011 آنگن واڑی سنٹرس کو ‘ 2398 اسکولوں کی 611پرائمری ہیلت سنٹرس کو 2231 دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے عمل آوری کے اسکولوں ‘ 225 ہاسٹلوں کی تنقیح کی گئی ۔ خود روزگار کے تحت 1154 یونٹس کی تنقیح کی گئی ۔ 1564 نئے یونٹس کی منظوری کیلئے مستحقین کی نشاندہی کی گئی ۔ آیوش طبی کیمپ کے ذریعہ 23917 مریضوں کی طبی جانچ انجام دے کر 503232 روپئے مالیت کے ادویات کی تقسیم کی گئی ۔ 1432 ارزاں فروشی کی دکانوں کی تنقیح کر کے 28دکانوں پر 6-A مقدمات درج کئے گئے ۔ اراضی خریدی اسکیم کے تحت 1079 افراد SC مستحقین کو 106 ایس ٹی مستحقین کی نشاندہی کیگئی ۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت 271 افراد مستحقین کو کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت 229افراد ایس سی مستحقین ‘ ایس ٹی کے 57 افراد مستحقین کی نشاندہی کی گئی ۔ مواصعات و شہروں کی عوام گراما سندرشنا پروگرامس سے استفادہ کرنے ضلع کلکٹر نے زور دیا ۔