گدوال ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جوگولامبا گدوال ضلع گرام پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں چار منڈلس عالم پور ، الٹکال ، مانو پاڈو ، اور اونڈاولی میں 75 گرام پنچایت اور 700 وارڈس پر 30 جنوری کو گرام پنچایت انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ تفصیلات کے بموجب عالم پور منڈل کے 14 مواضعات کے گرام پنچایت سرپنچ کے لیے 81 امیدوار اور وارڈ ممبرس کے لیے 269 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں ادخال کی ہیں ۔ یہ بات جوگولامبا گدوال ضلع اسسٹنٹ الیکشن آفیسر مسٹر ملی کارجن نے بتائی ۔ انہوں نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند گرام پنچایت سرپنچ اور وارڈممبرس بھی بلا مقابلہ متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے اور اٹکال منڈل کے مواضعات میں 164 سرپنچ امیدوار اور 660 امیدوار وارڈ ممبرس کی حیثیت سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں اور مانو پاڈو منڈل میں 82 سرپنچ اور وارڈ ممبرس 312 امیدوار پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ اونڈاولی منڈل میں تیسرے مرحلہ کے اختتام کے دن تک 16 گرام پنچایت میں 51 امیدوار سرپنچ کے لیے اور وارڈ ممبرس 146 افراد پرچہ نامزدگی داخل کی ہے ۔ اس موقع پر اونڈولی منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر موسیدہ بیگم کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے ۔۔