گدوال میں پرامن انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل : کلکٹر

گدوال ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں عام انتخابات کے پیش نظر 7 ڈسمبر کو مکانات سے پولنگ مراکز تک معمر و ضعیف افراد کو لے جانے اور لانے کیلئے گاڑیوں کی سہولت رہے گی۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر شیشانکا نے گدوال کے ایک فنکشن ہال میں آئی کے پی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بتائی اور انہوں نے کہا کہ ضلع گدوال کے مواضعات میں ایک سروے کے مطابق 20 ہزار سے زائد رائے دہندے معمر و ضعیف افراد موجود ہیں۔ پولنگ بوتھس مراکز تک لے جانے کیلئے آٹوؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 7 ڈسمبر کو صبح 7 بجے سے رائے دہی کے اوقات ہوں گے۔ آٹو ڈرائیورس ان ضعیف و معمر افراد کو ظلم و زبردستی کرکے حق رائے دہی کے متعلق غلط فہمی پیدا کی تو ان ڈرائیورس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر شیشانکا ضلع کلکٹر گدوال نے مزید کہا کہ معمر و ضعیف اور معذورین کیلئے یہ پہلی مرتبہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مسٹر شیشانکا نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات پرامن بنانا ہوگا۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او رامالنگاچاری اور اے وی ایم کے تربیت یافتہ عہدیداروں کے علاوہ دیگر شعبہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔